راولپنڈی میں لڑکی، شادی شدہ خاتون، 3 نوجوان اور ایک شخص اغواء

0 50

راولپنڈی:‌ ایک لڑکی اور شادی شدہ خاتون کے علاوہ تین نوجوانوں اور ایک شخص کو اغواء کرلیا گیا۔

تھانہ گنجمنڈی کو چنن خان نے بتایا کہ موہن پور ہ میں نامعلوم افراد نے ذہنی معذور 32سالہ بیٹی بختار کرن کو اغواء کرلیا۔

تھانہ رتہ امرال کو مسافر خان نے بتایا کہ ڈھوک حسو میں نامعلوم افراد نے 16سالہ بھائی شاکر اور اس کے دوست اسماعیل کو اغواء کرلیا، تھانہ نیوٹائون کو جمیل اختر نے بتایا کہ 36سالہ بیوی طیبہ جمیل کو مزمل حسین نے اغواء کرلیا۔

تھانہ نیوٹائون کو عباس عباسی نے بتایا کہ چھوٹے بھائی عمر عباسی کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.