جعلی کرنسی نوٹ استعمال کرنے والے 2 نوسرباز گرفتار

0 32

راولپنڈی:‌گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی کرنسی نوٹ استعمال کرنے والے 2 نوسر باز گرفتار کر کے 45 ہزار روپے کے جعلی کرنسی برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی کرنسی نوٹ استعمال کرنے والے 2 نوسر بازوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان عمران اور صغیر سے 45 ہزارروپے کے جعلی کرنسی برآمد ہوئی۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہاکہ نوسربازوں اور جعلسازوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.