گوجرخان پولیس کی کارروائی، مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والی 5 ملزمان گرفتار

0 44

راولپنڈی:‌گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والی5 ملزمان کوگرفتارکر لیا، ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 61 ہزار 70 روپے، 4 موبائل فونز اور 2 مرغے قبضہ پولیس میں لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 5 ملزمان کوگرفتار کر لیا، ملزمان سے دائو پر لگی رقم 61 ہزار 70 روپے، 4 موبائل فونز اور 2 مرغے قبضہ پولیس میں لیے گئے،گرفتار ملزمان میں فیضان، عرفان، محمد علی، طیب اور ذیشان شامل ہیں۔

ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھرنے گوجرخان پولیس کو شاباش کو دیتے ہوئے کہاکہ قمار باز ی دیگر برائیوں کی جڑ ہے، ایسے جرائم میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ،قماربازوں کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.