ڈکیتی کے دوران فائر لگنے سے ایک شخص جاں بحق

0 480

راولپنڈی:‌ تھانہ دھمیال کی حدود چکری روڈ پر ڈکیتی، فائر لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق چکری روڈ پٹرولنگ پوسٹ کے نزدیک ڈکیتی کی واردات پیش آئی جہاں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے لیاقت نامی شخص شدید زخمی ہوگیا۔

مریض کو ہسپتال کیا جارہا تھا کہ وہ دم توڑ گیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں پٹرولنگ پولیس فورس موقع پر پہنچ گئی۔

راولپنڈی اندورن شہر بڑھتے جرائم پر عوام نے پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.