بھتہ مانگے اور اغواء کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار

0 259

راولپنڈی: ائیرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہری سے بھتہ مانگنے اور تاوان کی خاطر اغواء کرنے کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم کوگرفتارکرلیا، اشتہاری مجرم خادم حسین نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شہری سے بھتہ مانگا اور تاوان کی خاطر اغواء کیا۔

تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شہری سے بھتہ مانگنے اور تاوان کی خاطر اغواء کرنے کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم خادم حسین کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شہری سے بھتہ مانگا اور تاوان کی خاطر اغواء کیا،مغوی شوکت نے ملزمان کے چنگل سے فرار ہوکر پولیس کو درخواست دی تھی۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ اشتہاری مجرم کا ساتھی جہانداد قبل ازیں گرفتار ہوکر چالان ہوچکا ہے۔

اشتہاری مجرم کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار ملک طارق محبوب نے ائیرپورٹ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی کے لیے اہم ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.