ذہنی معذور لڑکے سے بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار

گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ذہنی معذور بدفعلی سے زیادتی کرنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
متاثرہ لڑکے کے والد کی درخواست پر گوجرخان پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم محمد فاروق نے میرے بیٹے کو بدفعلی کا نشانہ بنایا۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، زیادتی و استحصال نا قابل برداشت ہے، اس حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔