گوجرخان میں قصابوں نے گوشت کے من مرضی کے ریٹ مقرر کر دیئے

گوجرخان:گوجرخان میں قصابوں نے گوشت کے من مرضی کے ریٹ مقرر کر کے سرکاری نرخ ناموں کو نظر اِنداز کر رکھا ہے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور انتظامیہ خاموش جس کے باعث عوام مہنگے داموں گوشت خریدنے پر مجبور ہیں۔
اس حوالہ سے شہریوں نے بتایا ہے کہ بکرے اور گائے کے گوشت کے قصابوں نے اپنے اپنے ریٹ لگائے ہوئے ہیں، سرکاری نرخ نامہ صرف آویزاں کیے جاتے ہیں لیکن گوشت اپنی من مرضی کا فروخت کیا جا رہا ہے، اس پر انتظامیہ چیک اینڈ بیلنس رکھے اور گوشت کی فروخت سرکاری نرخ پر کرائے۔