مقابلے میں مارے جانیوالے ڈاکو کیخلاف 29 مقدمات درج تھے، گوجرخان پولیس

0 22

گوجرخان: پولیس تھانہ گوجر خان نے گزشتہ شب پولیس مقابلہ میں ہلاک و زخمی ہونے والے ڈکیت بھائیوں کا کرائم ریکارڈ جاری کر دیا۔

ایس ایچ او ملک نذیر احمد گھیبہ نے میڈیا کوبتایا کہ عرفان اور رحمان دونوں بھائی گوجرخان اور گردونواح میں خوف کی علامت بنے ہوئے تھے، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے اور انکے کے خلاف تھانہ گوجرخان مندرہ روات اور گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں میں مقدمات درج تھے۔

ہلاک ہونے والےعرفان کے خلاف 29اور زخمی رحمان کے خلاف 24مقدمات درج تھے،جو متعدد بار گرفتار ہوئے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.