مسلح افراد نے گھر میں داخل ہوکر میاں بیوی کو شدید زخمی کر دیا، مقدمہ درج

چکوال: قصبہ چکرال تھانہ صدر کے علاقے میں مسلح افراد نے گھر میں داخل ہوکر میاں بیوی کو شدید زخمی کر دیا۔
انوار بیگم زوجہ شیر بہادر نے پولیس کوبتایا کہ وہ اپنے خاوند کے ہمراہ گھر میں موجود تھی کہ گلی میں گالم گلوچ کی آوازیں آئیں اور دروازہ کھولا تو مدثر شان ، ذیشان علی ، مبشر شان، حسنین علی پسران علی شان گالم گلوچ کرتے ہوئے ہمارے گھر کے اندر داخل ہوگئے۔
میرا خاوند شیر بہادر بھی کمرے سے باہر آگیا اور ان کو ایسا کرنے سے منع کیا اور انہوں نے ڈنڈوں، مکوں اور لاتوں سے ہم دونوں کو شدید زخمی کردیا۔ وجہ عناد ہماری بیٹی اور ملزمان کی بہن کا موضع چک جھرڑے میں جھگڑا ہے۔ صدر پولیس چکوال نے مقدمہ درج کر لیا۔