راولپنڈی ریجن کے 64 ہیڈکانسٹیبلان اور 39 اے ایس آئیز کی ترقی احکامات جاری

0 39

راولپنڈی: ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن ناصر محمود ستی نے ریجن بھر کے 64 ہیڈکانسٹیبلان کو اے ایس آئی اور 39 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

آر پی او ترجمان کے مطابق اہلکاروں کی ترقی کے معیار کو جانچنے کے لئے محکمانہ پروموشن بورڈ تشکیل دیا گیا تھا۔

بورڈ کی صدارت آر پی او راولپنڈی ریجن جبکہ ممبران میں سی پی او راولپنڈی سمیت اٹک، جہلم اور چکوال کے ضلعی پولیس افسران شامل تھے۔ سب انسپکٹر کے لئے 65 اے ایس آئیز کے ریکارڈ کی جانچ کے بعد 39 کو ترقی دی گئی اوراے ایس آئی کے لئے 71 ہیڈکانسٹیبلان کے ریکارڈ کی جانچ کے بعد 64 کو ترقی دی گئی۔

اس حوالہ سےآر پی او ناصر محمود ستی نے کہا کہ آئی جی پنجاب کے وژن کے مطابق بروقت پروموشن کا عمل مکمل کیا جاریا ہے،ترقی پانے والے اہلکار مزید محنت، ایمانداری اور دیانتداری سے محکمہ کے لئے باعث فخر بنیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.