چکوال میرا شہر ہے، میرے دروازے ضلع چکوال کی عوام کیلئے ہروقت کھلے ہیں، چیئرمین شکایات سیل
چکوال: چیئرمین وزیراعلی شکایات سیل ضلع چکوال ملک عبد الحفیظ انجم نے کہا ہے کہ چکوال میرا شہر ہے، میرے دروازے ضلع چکوال کی عوام کیلئے ہروقت کھلے ہیں۔
ان خیالات کا انہوں نے صحافیوں سے ایک ملاقات میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی بدولت مجھے چیئرمین منتخب کیا گیا ہے، میں عوام کی خدمت میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ میں عوام کے جائز مسائل حل کرنے کیلئے اس منصب تک آیا ہوں، کوئی بھی ادارہ اگر آپ کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے نہیں کر رہا تو ہم آپ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔