کھیوڑہ پولیس نے اوور لوڈ ٹریکٹر ٹرالیوں کے ڈرائیوروں کو حوالات میں بند کر دیا

0 25

کھیوڑہ پولیس اوور لوڈنگ اور تیز رفتار چلنے والی گاڑیوں کے خلاف ان ایکشن، اوور لوڈ ٹریکٹرٹرالیوں کے خلاف محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے زیر دفعہ 279 ت ب کے تحت مقدمہ درج کر کے ڈرائیوروں حوالات میں بند کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اوور لوڈ گاڑیوں کی تیز رفتار اور کم عمر ڈرائیورز کی غفلت کی وجہ سے کئی بار حادثات رونما ہوئے اور کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، تین ٹریکٹر ٹرالیاں پتھر جپسم اوور لوڈنگ کر کے تیز رفتاری اور لاپرواہی سے آ رہی تھی روکنے پر جب پوچھ گچھ کی گئی تو ڈرائیوروں کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی موجود نہیں۔

انچارج پولیس چوکی نے کارروائی کرتے ہوئے تینوں ڈرائیوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرتے ہوئے حوالات میں بند کر دیا، کھیوڑہ پولیس کو سماجی حلقوں نے خراج تحسین پیش کیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.