معروف گائیک اشرف مرزا کا چکوال کے مداحوں کے لئے گیت 19 جون کو ریلیز ہو گا

0 22

کھیوڑہ: تحصیل پنڈدادنخان سے تعلق رکھنے والے ملک کے معروف گلوکار اشرف مرزانے اپنے حال ہی میں ریکارڈ کروائے گئے گیت کے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ آج بروز اتوار 19جون کوتھر پروڈکشن پاکستان یو ٹیوب چینل پر ریلیز ہو جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ گیت میرے چکوال کے فینز کے لیے تحفہ ہے جو انہی کی فرمائش پر تیار کیا گیاہے۔اس گیت کو سرگودھا کے معروف شاعر گلزار خان خٹک نے لکھا بھی ہے اور کمپوز بھی کیا ہے جبکہ اس کی ریکارڈنگ باؤ جی سٹوڈیو لا ہور میں ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس گیت کا ویڈیوو رک علی اکبر آف دینہ نے کیا ہے جبکہ اس کو ریلیز پاکستان کی مشہور کمپنی ٹی پی گولڈ نے کیا ہے، میری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ کسی بھی کامیابی کا سہرہ اسے کامیاب بنانے والی پوری ٹیم کے سر ہو۔

انہوں نے مزیداس خواہش کا اظہار کیا کہ مجھے امید ہے ہر بار کی طرح اس بار بھی دوست احباب اور مداح اس گانے کی پرموشن کریں گے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.