یونین کونسل جلالپور شریف مسائلستان بن گئی، جلالپور شریف کی گلیاں جوہڑوں کا منظر پیش کرنے لگیں

جلالپورشریف: یونین کونسل جلالپور شریف مسائلستان بن گئی، جلالپور شریف کی گلیاں اور نالیاں جوہڑوں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔
وگھ سٹاپ پر واقع دونوں مین گلیوں سے پیدل چلنا بھی سخت دشوار ہو گیا ہے، خاص طور پر بزرگوں اور طالب علموں کیلئے گزرنا محال ہو گیا ہے ۔
یونین کونسل اور دونوں گورنمنٹ سکولوں کو جانے والے مین گلی میں ہر وقت پانی کھڑا رہتا ہے جس سے تقریباً روزانہ دو ہزار سے زائد طلباء و طالبات گزر کر جاتے ہیں اور سکول جاتے ہی وہ صفائی نہ ہونے کی وجہ سے اپنے اساتذہ کی ڈانٹ و ڈپٹ کھانے پر ہر روز شرمندہ ہوتے ہیں۔
عوامی حلقوں نے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ نکاسی آب کا مناسب بندوبست کیا جائے۔