فروغ تعلیم میں سرکاری تعلیمی ادارے ہی نسلوں کی بہتر مستقبل کے ضامن ہیں۔ عظمہ بشیر

جلالپورشریف: ایلیمنٹری مرکز جلالپورشریف کے گورنمنٹ گرلز کمیونٹی ماڈل سکول ڈھیری آرائیاں،گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول نگیال،گورنمنٹ گرلزپرائمری سکول لوکڑی جلالپورشریف،گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول نگیال،گورنمنٹ گرلزپرائمری سکول غربی جلالپور،گونمنٹ ماڈل پرائمری سکول مرادانوالی،گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول لڈوا اور گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول ڈھوک حطار میں سالانہ امتحانات کے نتائج کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
گرلزپرائمری سکول محلہ غربی جلالپور کی مہمان خصوصی محترمہ روبینہ کوثر جبکہ گرلزپرائمری سکول لوکڑی میں مہمان خصوصی محترمہ شاہدہ مغل تھیں تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے جبکہ طالبات نے شاندار پرفارمنس پیش کرتے ہوئے ملی نغموں ، ٹیبلو پیش کرنے پر شرکاء سے خوب داد وصول کی۔
ڈپٹی ڈی ای او محترمہ جاریہ بتول کی خصوصی ہدایت پر اے ای او ایلیمنٹری جلالپور مرکز مس عظمہ بشیر نے تمام سرکاری سکولوں کادورہ کرتے ہوئے بہتر کارکردگی کو سراہا۔
مس عظمہ بشیر کا کہنا تھا کہ سرکاری تعلیمی ادارے ہی نسلوں کے بہتر مستقبل کے ضامن ہیں مہنگائی کے اس دورہ میں والدین کو چاہئیے کہ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے گورنمنٹ کے تعلیمی اداروں کا انتخاب کریں۔
تقاریب میں سکول کمیٹیوں سمیت زیر تعلیم طلباء و طالبات کے والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر والدین نے شاندار نتائج پر سرکاری سکولوں کی انتظامیہ کی کاکردگی کو سراہتے ہوئے تدریسی سٹاف کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔