غریبوال سیمنٹ سے ہزاروں خاندانوں کا روزگار وابستہ ہے۔ محمد اکبر اشرف

0 263

پنڈدادنخان: غریبوال سیمنٹ سے ہزاروں خاندانوں کا روزگار وابستہ ہے، ادارہ نہ صرف اپنے ورکرز بلکہ ضلع جہلم اور ضلع چکوال کے رفاعی کاموں اور بے لوث عوامی خدمات میں بھی پیش پیش ہے۔

ان خیالات کا اظہار معروف صنعتی ادارے غریبوال سیمنٹ فیکٹری کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ایڈمنسٹریشن اینڈ انڈسٹریل ریلیشنز محمد اکبر اشرف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ غریبوال سیمنٹ فیکٹری کے مالکان کے احکامات کے مطابق منافع سے زیادہ اہمیت ان ورکرز کو دی جاتی جن کے باعث ادارہ کامیابی سے اس مقام پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مزدور خوشحال ہوں توادارے منافع بخش ہوتے ہیں ہم اپنے ورکرز کی قدر کو ترجیح دیتے ہوئے ان کی سہولیات کا خیال رکھتے ہیں۔ چکوال ہو یا جہلم چوآسیدن شاہ ہو یا پنڈدادنخان کسی بھی قدرتی آفت یا حادثہ کی صورت میں غریبوال سیمنٹ انتظامیہ بھرپور کردار ادا کرتی ہے۔

اکبر اشرف نے گفتگو میں کہا کہ غریبوال سیمنٹ فیکٹری میں 75 فیصد ورکرز لوکل ہیں جس علاقہ سے صنعتی اداروں کا رزق منصوب ہو وہاں کے لوگوں کا اداروں سے مستفید ہونا جہاں ان کا حق ہے وہاں مالکان پر حق ادا کرنا فرض ہے۔

ایک سوال کے جواب میں کہا کہ غریبوال سیمنٹ کی بے لوث عوامی خدمات کو منظر عام پر لانے کا مقصد اپنی تشہیر ہرگز نہیں بلکہ تحصیل میں قائم شدہ دوسرے اداروں یا صاحب استطاعت اور منتخب عوامی نمائندگان کی توجہ بھی مبذول کرانا ہے تا کہ عوامی خدمات کے جذبہ میں مزید تیزی ممکن ہو۔

اکبر اشرف نے کہا کہ ہمارا ادارہ درجنوں بیواؤں کی ماہانہ بنیادوں پر خدمت کے ساتھ مختلف علاقوں میں پراؤیٹ اور سرکاری تعلیمی اداروں کے ماہانہ اخراجات کی ادائیگی کا فریضہ نبھا رہی ہے، پانی کی قلت والے علاقوں میں شفاف پانی کے ٹینکرز کی تقسیم، بوقت ضرورت فری ایمبولینس کی فراہمی،فری میڈیکل کیمپ،مساجد کی تعمیر اور کئی مساجد کے ماہانہ واجبات،رمضان المبارک میں مستحقین میں وافر راشن کی تقسیم سے بھی ادارہ مالکان رب سے تجارت کر رہے ہیں۔

اکبر اشرف نے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ صحافی بھائیوں کی مثبت تنقید کو برائے اصلاح لیا جاتا ہے جائز تنقید سے مسائل اجاگر کرنے والے صحافی بھائیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے اور ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ غریبوال سیمنٹ مالکان اور انتظامیہ اپنے ورکرز کی اہمیت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے عوامی خدمات کا یہ سفر جاری رکھیں گے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.