چوہدری برادران نے جس طرح جلالپور شریف میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔ اسامہ ضیاء

0 45

جلالپور شریف: چوہدری برادران نے جس طرح جہلم کی یونین کونسل جلالپور شریف میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا۔ اس پر ہم سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین، معروف قانون دان چوہدری فیصل فرید، ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری فراز حسین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے کارکن چوہدری اسامہ ضیاء نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یونین کونسل جلالپور شریف میں صاف پینے کے پانی کا بہت بڑا مسئلہ تھا۔ چوہدری برداران نے علاقہ مکینوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے صاف پانی کی فراہمی کے لئے ساڑھے 3 کروڑ کے فنڈز جاری کروائے جس پر پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے واٹر سپلائی کے ٹیوب ویلز اور لائنیں بچھانے کے کام کا آغاز کیا جس پر کافی حد تک کام مکمل ہو چکا ہے ۔ جس کا سہرا چوہدری برادران کے سرہے۔

انہوں نے کہا کہ2018 کے انتخابات میں بھی یونین کونسل جلالپور شریف کے باغیرت، غیور، نڈر، دلیر عوام نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری فواد حسین کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنایا اور آمدہ انتخابات میں بھی تحصیل پنڈدانخان کے عوام چوہدری فواد حسین اور پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یونین کونسل جلالپور شریف کے عوام نے چوہدری برداران کو اربوں روپے کے منصوبے شروع کروانے پر خراج تحسین پیش کیاہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.