سینئر صحافی یونس شہباز کی صاحبزادی کی شادی نغمان مقبول آف سرگودھا سے بخیر و خوبی سرانجام پاگئی

0 23

پنڈدادنخان: ڈویژنل یونین آف جرنلسٹس راولپنڈی ڈویژن کے سابق صدر یونس شہباز کی صاحبزادی کی شادی نغمان مقبول آف سرگودھا سے بخیروخوبی انجام پائی، شادی میں ملک معروف صحافی خوشنود علی خان صدر (CPNE)، مرزا سعید محمود بیگ جہلمی سمیت ضلع بھر کے صحافیوں،وکلا ،پولیس افسران سمیت آئی سی آئی کے افسران اور اہل علاقہ کی بہت بڑی تعداد کی شرکت۔

تفصیلات کے مطابق ڈویژنل یو نین آف جرنلسٹ راولپنڈی ڈویژن کے سابق صد ر ،جنرل سیکرٹری تحصیل پریس کلب (ر) پنڈدادنخان،پروفیسرڈاکٹر یوسف نیئر ،سابق صدر بزرگ صحافی یوسف ناز ،پروفیسر یعقوب فراز،شکیل شیراز ایڈوکیٹ سینئر نائب صدر بار ایسویسی ایشن کی بھتیجی اور نوجوان صحافی سلمان شہباز اور عدنان یونس کی ہمشیرہ کی شادی کی تقریب مقامی گرجا گھر میں منعقد ہونے کے بعد نجی میرج ہال میں ایک پر تکلف دعوت کا اہتمام کیا گیا۔

شادی میں ملک کے معروف صحافی خوشنود علی خان صدر(CPNE)، Bپلانٹ منیجر LCIعدنان سرور ،پروڈکشن آفیسر چوہدری سلیم انجم ،مرزا سعید محمود بیگ جہلمی،سینئر صحافی راجہ نوبہار آف جہلم،بزرگ صحافی الحاج ریاض احمد،سینئر صحافی ملک ظہیر اعوان،سینئر صحافی حکیم سید اختر علی شاہ بخاری،تحصیل پریس کلب صدراختر آرائیں ،الیکٹرانک میڈیا صدر نیئر اعوان، سید اسد بخاری،سینئر صحافی نور حسین چغتائی، چوہدری رمضان جانی، ملک محمد فاروق،سینئر صحافی آصف کھوکھر،سینئر صحافی صفر علی خان، طاہر ارشاد وسیم ڈان عابد قریشی عدنان کھوکھر، بابراعوان چوہدری رفیق، محمد اعجاز، خواجہ شفقت حسین، ڈاکٹر سید ارشد بخاری، شاہد بٹ سمیت صحافیو ں ،وکلا ،پولیس افسران اور معززین علاقہ کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اور یونس شہباز کو ان کی صاحبزادی کی شادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.