پنڈدادنخان: للِہ روڈ پر ٹریفک حادثے تسلسل سے جاری، ٹریکٹر ٹرائی پل سے نیچے جا گرا

0 22

پنڈدادنخان: للِہ روڈ پر ٹریفک حادثے تسلسل سے جاری، بھیلووال کے قریب ٹریکٹر ٹرائی پل سے نیچے جا گرے، ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، دوسری طرف تعمیراتی کمپنی بارش کے مزے لینے میں مصروف ہے۔

للِہ پنڈدادنخان روڈ تعمیراتی کمپنی کی بدانتظامی کے باعث ہزاروں مسافروں کیلئے درد سر بنا ہوا ہے۔

سینئر قانون دان چوہدری یاسر گوندل ایڈووکیٹ نے تعمیراتی کمپنی سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو عوامی مفادات کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے سول کورٹ پنڈدادنخان میں رٹ دائر کر رکھی ہے جس پر فریقین کو 3 جنوری 2023 کو طلبی نوٹس جاری ہو چکے ہیں۔

سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ للِہ جہلم روڈ کو بروقت مکمل کیا جائے اور مسافروں کی سہولت کیلئے متبادل ڈیورشن بنائی جائیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.