پی ٹی آئی پنڈدادنخان کے کارکنوں کی چوہدری نذر حسین گوندل سے ملاقات

0 25

پنڈدادنخان: سابق پارلیمانی سیکرٹری چوہدری نذر حسین گوندل کے ڈیرے پر تحریک انصاف سٹی پنڈدادنخان کے کارکنوں کی آمد ہوئی، سابق ایم پی اے چوہدری نذر حسین گوندل کی طرف سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔

کارکنوں کا وفد معروف سماجی رہنما ملک غلام مصطفی مٹھو، خواجہ صابر مٹھو، خواجہ عبدالسمیع، خواجہ عمران، خواجہ سفیر حسین، حافظ عبدالوحید، چوھدری زیبر گادی، حاجی عبدالرؤف بلوچ، ملک اسحاق، چوہدری محمد رفیق سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سابق ایم پی اے چوہدری نذر حسین گوندل کی تحریک انصاف میں دوبارہ فعالیت پر کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ کارکنوں کا کہنا ہے کہ آنے والے انتخابات میں تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔

یاد رہے کہ سابق ایم پی اے چوہدری نذر حسین گزشتہ ایک ہفتے سے تحریک انصاف کے پروگراموں میں بھرپور شرکت کر رہے ہیں جس سے توقع کی جارہی ہے کہ ان کے دوبارہ متحرک ہونے سے تحصیل پنڈدادنخان کی سیاست میں اہم کردار ادا کریں گے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.