نوجوانوں کومنفی سرگرمیوں سے بچانے کیلئے کھیلوں کو فروغ دینا بہت ضروری ہے۔ ڈاکٹر سہیل امتیاز خان

پنڈدادنخان: نوجوانوں کومنفی سرگرمیوں سے بچانے کیلئے کھیلوں کو فروغ دینا بہت ضروری ہے، طلبہ و طالبات اور نوجوان نسل ہماری قوم کی طاقت ہیں اور اس طاقت کا صحیح استعمال کرنے کے لئے حکومت ضلعی سطح پر کھیلوں کے انعقاد جیسی مثبت سرگرمیوں کو ترویج دے کرنوجوانوں کو آگے بڑھنے کا حوصلہ اور عزم دے سکتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار چیئرمین جہلم پریس کلب ڈاکٹر سہیل امتیاز خان نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹس سرگرمیوں کے انعقاد سے دنیا بھر میں پاکستان کا سافٹ امیج ابھرے گا اور ہمارے نوجوانوں میں اعتماد کے ساتھ ساتھ روشن مستقبل کی نوید بنے گیا۔
ڈاکٹر سہیل امتیاز خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ نوجوانوں کو بے راہ روی سے بچانے کے لئے سپورٹس کمپلکس کو آباد کرنے کی اشد ضرورت ہے، حکومتی عدم توجہی کیوجہ سے کھیلوں کے میدان غیر آباد ہو چکے ہیں، حکومت کھلاڑیوں کی سرپرستی کرے تا کہ نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہونے کی بجائے کھیلوں کے گراؤنڈ آباد کریں اور ہسپتال ویران ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں میں شامل کرنے کے لئے اپنا قلیدی کردار ادا کر ے تاکہ نوجوانوں میں مقابلے کا رجحان پیدا ہو۔