وائس آف یوتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام آل پاکستان نیشنل ایوارڈ کی شاندار تقریب کا انعقاد

پنڈدادنخان: وائس آف یوتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام آل پاکستان نیشنل ایوارڈ کی شاندار تقریب کا انعقاد، صحافتی، سماجی و فلاحی خدمات کے اطراف میں سیبا اعجاز مرزا کو ایوارڈ سے نوازا گیا، صحت تعلیم، صحافت، سوشل میڈیا، سماجی فلاحی تنظیموں، سرکاری اداروں سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں کارکر کردگی دکھانے والے افراد کو نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وائس آف یوتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام آل پاکستان نیشنل ایوارڈ ڈسٹربیوشن کی پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں صحت تعلیم، صحافت، سوشل میڈیا، سماجی فلاحی تنظیموں، سرکاری اداروں سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں کارکر کردگی دکھانے والے افراد کو نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔
نیشنل ایوارڈ کی تقریب میںسہیل احمد چوہان،وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی، بانی و چیئر مین وائس آف یوتھ اظہر مرتضیٰ، وائس آف یوتھ کے چیف ان پیٹرن ایڈووکیٹ ندیم شیخ، جنرل سیکرٹری عائشہ اشفاق، تحریک انصاف کے رہنما علی اصغر، اسٹنٹ کمشنر بلگرام مس سلیم خان، وفاقی وزیر شیزہ فاطمہ، چترال سے تعلق رکھنے والی عالمی شہرت یافتہ ڈاکٹر زبیدن سیرنگ، چوہدری عبد الواصف،ملک باسط، رضوان سجاد، راشد محمود، سیدہ عروبہ سمیت ملک کے مختلف شہروں سے اہم شخصیات نے شرکت کی۔
ملکی سطح پر نمایاں خدمات سر انجام دینے والی صحافتی سماجی و رفاعی اداروں کی شخصیات کو نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ادبستان تنظیم کی سیکرٹری نشرو اشاعت سیبا اعجاز مرزا اور میڈیا کوآرڈینیٹر آکاش علی مغل کو بھی نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا جوکہ ادبستان تنظیم کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ سیبا اعجاز مرزا جیسی بہادر اور باصلاحیت ینگ جرنلسٹ ملکی و بین الاقوامی سطح پر نوجوان لکھاریوں کی تنظیم ادبستان کا نام بھی روشن کر رہی ہے۔