سیاست میں آنے کا مقصد صرف اپنے علاقہ کی فلا ح و بہبود کیلئے کام کرنا ہے۔ زاہد حسین

0 22

پنڈدادنخان: زاہد حسین نے کہا کہ سیاست کو عبادت سمجھتا ہوں اور سیاست میں آنے کا مقصد صرف اپنے علاقہ کی فلا ح و بہبود کے لیے کام کرنا ہے، آمدہ الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لیتے ہوئے اپنے علاقہ کی نمائندگی کروں گا۔

معروف سیاسی و سماجی شخصیت سابق کونسلر زاہد حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا کسی سیاسی جماعت سے کوئی خاص تعلق نہیں الیکشن لڑنے کا مقصدر صرف اور صرف اپنے علاقہ کے مسائل حل کرنا اور بنیادی سہولیات کا حصول ہے ،اپنے علاقہ کی نمائندگی کرتے ہوئے میری بھرپور کوشش ہوگی کہ اپنے لوگوں کو بنیادی سہولیات کا حق دلوا سکوں۔

انہوں نے کہا کہ میرے گاؤں کے لوگ مجھے جانتے ہیں کہ میں ہر وقت عوام میں رہنے والا آدمی ہوں۔ مجھے امید ہے کہ اہل علاقہ تمام پرانے سیاسی چہروں کو ووٹ کی طاقت سے مسترد کریں گے۔ انشاء اللہ میری بھر پورکوشش ہوگی کہ تعلیم صحت سمیت دیگر بنیادی سہولیات کے حصول کے لیے کام کرکے اپنے علاقے کو خوشحالی کے راستے پر گامزن کرسکوں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.