تیسرا سالانہ کامیاب طمانچے دار کبڈی میچ کا انعقاد، جہلم کبڈی ٹیم نے میدان مار لیا

0 63

پنڈدادنخان: تیسرا سالانہ کامیاب طمانچے دار کبڈی میچ جہلم کبڈی ٹیم نے شاندار فتح حاصل کی، شائقین کبڈی اور مہمانان خصوصی حضرات نے دل کھول کر داد دی، کشمیر ماڈل ٹاؤن اسلام آباد کے چیئرمین شہزاد احمد گوندل نے سٹیڈیم کی تعمیر کے لئے دو لاکھ روپے کا دینے اعلان کیا۔

عوامی سماجی حلقوں نے شہزاد احمد گوندل کی تحصیل پنڈدادنخان کے لیے کاوشوں کو بھرپور سراہا اور خراج تحسین پیش کیا، آج کا میچ بہت ہی دلچسپ،قابل دید اور قابل تعریف ہے کبڈی ہمارا روایتی کھیل ہے اور ہماری تحصیل کے پہلوانوں کی مہارت کا ثانی نہیں۔ شہزاد احمد گوندل چیئرمین کشمیر ماڈل ٹاؤن اسلام آباد کی میڈیا سے گفتگو اور ان انعامات کی بارش کردی۔

جہلم کبڈی ٹیم کے کپتان ملک فیاض المعروف (ڈہموں)نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جہانگیر پپو،شفاقت غوری،عمران ڈانگرا،عامر ہنجرا،سلیمان اتھرا گھوڑا،اور بگی بٹ جیسے نامور پہلوانوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین کے دل موہ لئے۔

تمام معزز مہمانان گرامی سمیت کشمیر ماڈل ٹاؤن اسلام آباد کے چیئرمین شہزاد احمد گوندل،ممبر صوبائی اسمبلی حاجی چوہدری ناصر محمود للِہ،ڈائریکٹر اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی و صدر مسلم لیگ (ن)ضلع جہلم نوابزادہ طالب مہدی،سابق چیئرمین یونین کونسل دھریالہ جالپ و ڈائریکٹر ایجوکیٹرز سکول سسٹم تحصیل پنڈ دادنخان چوہدری مظفر اقبال،ریجنل سیلز منیجر قمر چائے پاکستان آصف محمود ملک،سابق چیئرمین واٹر یوزر کمیٹی یونین کونسل ہرن پور راجہ عمران حیدر،راجہ تیمور لیاقت،ثناخوان نصیر احمد چشتی،صحافی طارق مغل،لقمان یاسین،نذیر للِہ،عامر للِہ اور تمام مہمانان خصوصی نے بھر پور شرکت کر کے نہ صرف چار چاند لگائے بلکہ روایتی کھیل کے کھلاڑیوں کو بھر پور انعامات سے نوازا۔

چیئرمین کشمیر ماڈل ٹان اسلام آباد شہزاد احمد گوندل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج کا میچ بہت ہی دلچسپ،قابل دید اور قابل تعریف ہے کبڈی ہمارا روایتی کھیل ہے اور ہماری تحصیل کے پہلوانوں کی مہارت کا ثانی نہیں۔ معروف سینئر صحافی صفر علی خان تحصیل پنڈ دادنخان کا قیمتی اثاثہ ہیں وہ ایسے پروگروموں کے انعقاد سے عوامی تفریح کے لئے اکثر کردار ادا کرتے رہتے ہیں۔

نوابزادہ راجہ طالب مہدی نے کہا کہ کھیل اور کھلاڑیوں کے لئے حسب روایت مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔

حاجی ناصر محمود للِہ کا کہنا تھا کہ جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں۔ چوہدری مظفر اقبال نے گفتگو میں کہا کہ ہمیں ایسے پروگراموں کیانعقاد پر منتظمین کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے کوئی بھی کھیل کھلاڑیوں کی صحت کے لئے بہترین ورزش ہے اور شائقین کے لئے سستی تفریح ایسے پروگرامز میں ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائیں گے۔

ایریا سیلز منیجر قمر چائے کمپنی پاکستان آصف محمود ملک نے گفتگو میں اظہار خیال میں کہا کہ صفر علی خان کی سرپرستی میں منعقد ہونے والے تین مختلف پروگرامز میں شرکت کا اتفاق ہوا ہر پروگرام ایک سے بڑھ کر ایک رہا، قمر چائے کمپنی آئندہ بھی صفر علی خان اور ایسے تفریح پروگراموں کے لئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتی ہے۔

معروف صحافی صفر علی خان اور جہلم کبڈی ٹیم کے کپتان ملک فیاض (ڈہموں)نے خصوصی مہمانوں سے تحصیل پنڈ دادنخان کے لئے سٹیڈیم کا مطالبہ کر دیا جس پر جہاں ایم پی اے حاجی ناصر للِہ،نوابزادہ طالب مہدی،چوہدری مظفر اقبال،اور قمر چائے کمپنی کی طرف سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی وہیں کشمیر ماڈل ٹاؤن اسلام آباد کے چیئرمین شہزاد احمد گوندل نے سٹیڈیم کی تعمیر کے لئے دو لاکھ روپے کا اعلان کیا۔

انہوں نے سینئر صحافی صفر علی خان سے گفتگو میں کہا کہ اس کام میں ہر صاحب استطاعت کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے اور بر سر اقتدار اور عوامی نمائندگان کو بھی خصوصی تعاون کرنا چاہئے۔ شہزاد گوندل نے مزید کہا کہ سٹیڈیم کا کام شروع ہوتے ہی ٹرومین ایسوسی ایٹ کی طرف سے دولاکھ ادا کردیئے جائیں گے اور آئندہ بھی ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.