سالٹ مائن پراجیکٹ منیجر فرخ تیمور کی ٹرانسفر، مائینروں اور ورکروں کے چہروں پر خوشی کی لہر

کھیوڑہ: پی ایم ڈی سی پراجیکٹ منیجر فرخ تیمور کی ٹرانسفر ہونے پر مائینروں ورکروں کے چہروں پر خوشی کی لہر، مایوسیاں ختم، اب سالٹ مائن کھیوڑہ پراجیکٹ ایک منافع بخش پراجیکٹ بنے گا ورکر زمائینرز عارضی ملازمین میں خوشحالی آئے گی، ٹرانسفر کے احکامات ہوتے ہی وزٹنگ ایریا پر بھی سیاحوں میں اضافہ، نئے پراجیکٹ منیجر ملک نعیم آج چارج لیں گے، کرپٹ مافیا کو شدید پریشانی کاسامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ پی ایم ڈی سی پراجیکٹ پروڈکشن اور وزٹنگ ایریا کی وجہ سے ایک منافع بخش پراجیکٹ تھا مگر بدقسمتی سے جب سے سابق پراجیکٹ منیجر فرخ تیمور نے چارج لیا اس دن سے پراجیکٹ مزید منافع میں جانے کی بجائے خسارے میں چلا گیا سالٹ مائن کو برباد کرنے کے ساتھ ساتھ ورکروں مائینروں کے ساتھ ناقص روایہ اپنانا اپنا وطیرہ بنا لیا۔
فرخ تیمور کے دوران ڈیوٹی ورکر زمائینرز مسائل سے دوچار رہے اور ان کی ناقص حکمت عملی سالٹ مائن میں داخل ہونے والا میٹھا پانی موٹریں لگا کر باہر نکالنے کے لیے کروڑوں روپے لگا دئیے مگر افسوس کہ لاکھوں روپے لگا کر یہ ٹریس نہیں کر سکے کہ پانی کہاں سے داخل ہوتا ہے۔
فرخ تیمور کی ٹرانسفر کے آرڈر سنتے ہی مائینروں ورکروں عارضی ملازمین کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ پڑی ملک نعیم آج پراجیکٹ منیجر کا چارج سنبھالیں گے یہ اس پراجیکٹ پر پہلے بھی اپنی ڈیوٹی بطور مائن منیجر احسن طریقے سے سرانجام دے چکے ہیں اور ان کا شمار ذمہ دار افسران میں شمار ہوتا ہے۔
اب یہ پراجیکٹ منیجر ملک نعیم کے لیے ایک بہت بڑا امتحان ہے کہ اس پراجیکٹ کو خسارے سے نکال کر منافع میں کیسے لاتے ہیں اور ورکروں مائینروں عارضی ملازمین کے ساتھ ان کا روایہ کیسے ہوتا ہے امید ہے ملک نعیم ایک ڈیوٹی بہتر طریقے سے سرانجام دیتے ہوئے ورکروں مائینروں عارضی ملازمین کے ساتھ اچھا برتاؤ کے ساتھ ساتھ ادارے کو اس پراجیکٹ سے منافع بخش پراجیکٹ بنانے کے لیے اپنی تمام محنتیں بروکار لائیں گے۔