پنڈدادنخان مین بازار سمیت دیگر مقامات پر تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنائیں گے۔ ملک نور زمان

پنڈدادنخان: ملک نور زمان نے کہا کہ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، مین بازار سمیت دیگر مقامات پر تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنائیں گے، مین بازار سے تجاوزات کو دن دنوں میں صاف کر دیا جائے گا، تاجر اس مسئلہ پر تعاون کریں۔
اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان ملک نور زمان نے لاری آڈے سمیت مین بازار کے دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوکاندار اس سلسلہ میں تعاون کریں جو دوکاندار بھی تین فٹ سے زائد جگہ پر سامان لگائے گا اسکے خلاف ایکشن ہو گا۔
اے سی پنڈدادنخان نے اسسٹنٹ سی او میونسپل کمیٹی جہانگیر حسین کو ہدایات جاری کرتے ہوئے دو دنوں میں عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات کی، سماجی حلقوں نے اے سی ملک نور زمان کے دورے کو خوش آئند قرار دیا۔