آئی سی آئی سوڈا ایشن کمپنی پر حملہ کرنے والے مزدور دشمن عناصر ہیں۔ ملک حسین جاوید

0 24

پنڈدادنخان: ملک حسیب جاوید نے کہا کہ آئی سی آئی پر حملہ کرنے والے مزدور دشمن عناصر ہیں، کمپنی گیٹ پر دھاوا بولنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، ٹریفک حادثہ کا تعلق آئی سی آئی سے تھا ہی نہیں اس سارے معاملہ کو غلط رنگ دے کر شہر میں انتشار پھیلایا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیا لیکن اس کے باوجود تفتیش سست روی کا شکار کیوں ہے۔

واڑہ بلند خان کی نوجوان سماجی شخصیت ملک حسیب جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند روز قبل چوآسیدنشاہ پہاڑی ایریا میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جس کو غلط رنگ دے کر عوام کو مشتعل کیا گیا اور اس مخصوص کمپنی کے خلاف احتجاج کروایا گیا جس کا اس سارے واقع سے کوئی تعلق ہی نہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کے مخصوص جتھوں نے اس سارے واقع کو غلط رنگ دیتے ہوئے عوام میں اشتعال پھیلایا اور کمپنی گیٹ پر دھاوا بول دیا جس سے کئی گھنٹے کھیوڑہ کی مین روڈ بلاک رہی اور کمپنی میں کام کرنے والے ہزاروں مزدور بھی متاثر ہوئے ایسے عناصر کو مزدوروں کے روزگار سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ تحصیل پنڈدادنخان سے ہزاروں ٹن را میٹریل چکوال سیمنٹ فیکٹریوں سمیت ملک کے دیگر شہروں میں جاتا۔

انہوں نے کہا کہ شہر کا امن و امان خراب کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات رونما نہ ہوں جس سے شہر کا امن خراب ہو، وزیراعلیٰ پنجاب نے اس افسوسناک واقعہ کانوٹس لیا اور رپورٹ طلب کی تھی اتنے دن گزر جانے کے باوجود بھی ابھی تک ڈمپر کا ڈرائیور گرفتار نہیں ہوا اور تفتیش بھی سست روی کا شکار ہے، واقعہ کی تحقیقات کروا کے اصل حقائق سامنے لائے جائیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.