عمران خان پر قاتلانہ حملہ، پی ٹی آئی پنڈدادنخان کے کارکنوں کا احتجاج، ریلی نکالی

پنڈدادنخان: پی ٹی آئی ورکروں نے عمران خان پر قاتلانہ حملہ کے افسوسناک اور دل خراش واقعہ پر احتجاجی ریلی اور شدید مذمت کا اظہار کیا۔
پر امن احتجاج اور ریلی تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان سے شروع ہوئی اور چوک شالیمار پر ختم ہوئی، ریلی میں پنڈدادنخان پاکستان تحریک انصاف کے راہنماؤں نے خطاب کیا۔
تحصیل صدر شفقت بلال گوندل، سینئر نائب صدر راجہ گلزار جنجوعہ، خواجہ عبدالسمیع، ملک مصطفی مٹھو، صدر سید اسد علی بخاری، ملک علی عرفان ایڈووکیٹ اور ملک اسحاق صدر کسان ونگ نے افسوسناک واقعہ پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا گیا۔
ریلی میں جنرل سیکرٹری حافظ زبیر گادی، چوہدری محمد رفیق، راجہ نعیم عرفان قریشی، جمعہ خان بلوچ، ساجد ٹیپو، زین خواجہ، استاد جلیل، حافظ عبدالوحید، حافظ عبدالستار، خواجہ عمران ملک مبشر، نوید بٹ، خواجہ طلحہ سیالوی، راشد بٹ سمیت تمام ورکروں نے بھرپور شرکت کی۔
امپورٹڈ حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور اپنے محبوب قائد عمران خان اور چوہدری فواد حسین کی حفاظت اور صحت سلامتی کی دعا کی گئی۔