کھیوڑہ ٹریفک حادثہ میں سات افراد کا جاں بحق ہونا بڑا سانحہ ہے۔ قیصر علی، عارف عنایت

0 45

کھیوڑہ ٹریفک حادثہ میں سات افراد کا جاں بحق ہونا بڑا سانحہ ہے، ہم جاں بحق ہونے والے غریب لوگوں کی مغفرت کی دعا کرتے ہیں اوراصل حقائق سے آگاہ ہوتے ہوئے بھی آئی سی آئی سوڈا ایش کمپنی پر حملہ کرنے والے چند شر پسند عناصر کے اقدا م کی مذمت کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار آئی سی آئی سوڈ ایش ورکر یونین کے صدر قیصر علی، جنرل سیکرٹری عارف عنایت اور آرگنائزر شاہین اصغر سمیت دیگر سینئر عہدیداران نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ کھیوڑہ میں بجری سے لوڈ ڈمپر کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے سات قیمتی جانیں چلی گئی، ڈمپر بجری لے کر زیر تعمیر لِلہ پنڈدادنخان ڈیول کیرج وے روڈ پر جا رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم تمام ورکرز مرحومین کے لیے مغفرت کی دعا کرتے ہیں اس المناک سانحہ پر کچھ شر پسند عناصر نے حقائق کا علم ہونے کے باوجود ہمارے ادارے کو جس میں ہزاروں افراد روزگار کما رہے ہیں، اس پر حملہ کرتے ہوئے نقصان پہنچانے کی بھرپور کوشش کی جبکہ پورے شہر کو پتا ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے ICI کی ہیوی ٹریفک کھیوڑہ شہر کو بائی پاس کرتے ہوئے ریلوے پھاٹک کے ساتھ سے گزرتی ہے جبکہ حادثہ کا سبب بننے والے ڈمپر ٹھیکیدار یا ڈمپر ڈرائیور سے ICI کا کوئی تعلق نہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سرکاری اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ ان چند شر پسند عناصر کے خلاف فوری طور پر قانونی کارروائی کی جائے، ہم اپنے ادارے کا دفاع کرنا جانتے ہیں اور کریں گے کیونکہ یہ ادارہ نا صرف کھیوڑہ بلکہ تحصیل بھر کے عوام کے روزگار کا ذریعہ ہے جبکہ ملکی معیشت کی بحالی میں بھی ہمارا ادارہ اربوں روپے سالانہ ٹیکس ادا کر رہا ہے اور علاقہ کی بھی تعمیرو ترقی اور فلاح و بہبود میں بھی اپنا مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.