پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ میں فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی

پنڈدادنخان کے نواحی گاؤں آدوال میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی، زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان کے نواحی گاؤں آدووال میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، فائرنگ سے فیصل نامی شخص شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی شخص کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان منتقل کر دیا گیا ہے۔
فائرنگ کی وجہ دیرینہ دشمنی بتائی جا رہی ہے، پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے۔