اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کی کھیوڑہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ملاقات

0 14

پنڈدادنخان: اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان ملک نور زمان کا ٹاؤن کمیٹی کھیوڑہ میں معززین علاقہ اور حادثے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے ملاقات کی اور ان کے مطالبات کو سنا۔

لواحقین نے معززین علاقہ جس میں ملک وقار عباس، ملک باصر کھوکھر، اسسٹنٹ سی او حاجی سلیمان، ملک قمر بیگ، راجہ شمی، غلام شبیر، حافظ ثاقب رسول، غلام عباس قادری، زبیر منا کی موجودگی میں اپنے مطالبات اسسٹنٹ کمشنر کے گوش گزار کیے۔

اے سی پنڈدادنخان نے تمام مطالبات کو پورا کرنے اور جو ڈی سی جہلم نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اس پر عملدرآمد کروانے کے لیے ڈی ایس پی پنڈدادنخان اور پولیس چوکی کھیوڑہ کے عملے کو ہدایت کی بڑی گاڑیاں مقررہ وقت سے پہلے شہر میں داخل نہیں ہوں گی۔

اے سی پنڈدادنخان نے پولیس کو ہدایت کی کہ الحسنین ہوٹل پر تمام بڑی گاڑیوں کو روک لیا جائے اور وہاں پر بورڈ لگا دئیے جائیں جس پر آویزاں ہوں کہ بڑی گاڑیاں رات دس بجے سے پہلے شہر میں داخل نہیں ہو سکتیں اور پولیس چوکی کا عملہ بھی وہاں پر اپنی ڈیوٹی سر انجام دے گا لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور جتنی ہو سکی ہم ان کی داد رسی کریں گے اور ان کے تمام مطالبات کو پورا کیا جائے گا۔

ملک وقار عباس ملک باصر کھوکھر ملک قمر غلام شبیر راجہ شمی سمیت تمام دوستوں نے اے سی پنڈدادنخان سے گزارش کی کہ جتنا جلدی ہو سکے بائے پاس بنایا جائے تا کہ مزید اموات سے بچا جا سکے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.