کھیوڑہ حادثہ، آئی سی آئی سوڈا ایش مینجمنٹ دولہا کی باقی فیملی کیلئے مالی امداد کا اعلان کریں۔ ملک عبید انوار

0 12

پنڈدادنخان: ملک عبید انوار نے کہا کہ احتجاج کرنا سب کا حق ہے لیکن کسی کی ذات یا ایک ادارے کو نشانہ بنانا ہرگیز شہر کے حق میں نہیں، کھیوڑہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے سات افراد ہمارے شہر کے تھے جس پر ہم نے پر امن طریقے سے احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے اپنے مطالبات پیش کیے جس پر ڈپٹی کمشنر جہلم نے مثبت ریسپانس کیا، آئی سی آئی سوڈ ا ایش مینجمنٹ سے مطالبہ کرتا ہوں کے جاں بحق ہونے والے دولہا کی باقی فیملی کے لیے مالی امداد کا اعلان کریں۔

پاکستان تحریک انصاف جہلم کے بانی کارکن اور سٹی صدر کھیوڑہ ملک عبید انوارنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے گزشتہ روزہونے والا حادثہ کھیوڑہ کی تاریخ کا سب سے بڑا سانحہ ہے جس میں چھ قیمتی جانیں چلی گئی اور خوشیوں بھرا گھر ماتم میں تبدیل ہوگیا انڈسٹریل زون ہونے کے باعث اسطرح کے واقعات کا خدشہ آگے بھی رہے گا جس کاحل مل بیٹھ کے نکالا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز جو حادثہ پیش آیا وہ ڈمپرمجھیال فرم کا تھا اور لِلہ پنڈدادنخان سڑک کی تعمیر کا میٹریل لے کر جارہا تھا بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا بے شک سڑک بھی ہمارے شہر کی بن رہی ہے لیکن تمام فرمز اپنی گاڑیوں کی مینٹینس کا خیال رکھیں اور پیشہ ور عملہ سے کام لیں۔

ملک عبید انوار نے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان کے تمام ادارے ہمارے ادارے ہیں اور بڑی تعداد میں مزدور طبقہ کا روزگار ان سے وابسطہ ہے ہم نے احتجاج ریکارڈ کروایا جو کہ ہمارا بنیادی حق ہے جس پر انتظامیہ نے ہمارے تحفظات سنتے ہوئے ہمارے ساتھ بھرپورتعاون کیا اور دن کے وقت ہیوی ٹریفک کا داخلہ شہر میں بند کردیا لیکن چند شر پسند عناصر نے پر امن احتجاج کو خراب کرنے کی کوشش کی جس سے شہر کا امن خراب ہونے کا خدشہ تھا ایسے عناصر کو ہرگیز سستی شہرت حاصل کرنے یا انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہر کے مفاد کے لیے سیاست سے بالاتر ہوکے یکجا ہونا اہم ہے حکومت سمیت تمام صنعتی اداروں سے اپیل ہے کہ ہیوی ٹریفک کی شہر میں داخلے کی بجائے متباد ل راستے کا حل نکالنے کے لیے اقدامات کریں کسی ایک ادارے یا کسی کی ذات پر تنقید کبھی بھی اجتماعی مفاد میں نہیں ہوسکتا۔

ملک عبید انوار نے کہا کہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے دولہا کا والد جوکہ آئی سی آئی سوڈا ایشن کمپنی کا ملازم ہے میں آئی سی آئی کی مینجمنٹ سے خصوصی طور پر اپیل کرتا ہوں کے انکی باقی فیملی کے لیے مالی امداد اور زخمیوں کے لیے بھی مالی امداد کا اعلان کریں جبکہ انتظامیہ اوور لوڈنگ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائیاں کریں تاکہ حادثات میں نمایا ں کمی ہوسکے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.