کسی بھی قوم کا نظامِ تعلیم اس کی سوچ، فکر اور نظریات کی ترجمانی کرتا ہے۔ فرحت اقبال

پنڈدادنخان: فرحت اقبال نے کہا کہ کسی بھی قوم کا نظامِ تعلیم اس کی سوچ، فکر اور نظریات کی ترجمانی کرتا ہے اور نظام تعلیم اس طرز کا ہونا چاہیے کہ اس سے قوم کے نظریات، عقائد، مقاصد اور سوچ کو ترغیب ملے اور وہ پھل پھول سکے، جدید تعلیمی نظام میں دینی تعلیم کا ہونا انتہائی اہم ہے۔
پاکستان براڈ کاسٹنگ فاؤنڈیشن کالج کی پرنسپل فرحت اقبال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ترقی یافتہ قوم کے لیے تعلیمی نظام ریڑھ کی ہڈی کی ماند ہوتا ہے نظام تعلیم اس طرز کا ہونا چاہیے کہ اس سے قوم کے نظریات، عقائد، مقاصد اور سوچ کو ترغیب ملے اور وہ پھل پھول سکے۔
انہوں نے کہا کہ نظام تعلیم کی ترقی اور بہتری سے ہی ہمارے ملک اور نوجوانوں کی ترقی جڑی ہوئی ہے جدید تعلیمی نظام میں دینی تعلیم کا ہونا انتہائی اہم ہے۔ انشاء اللہ وہ وقت ضرور آئے گا جب پاکستان کے نوجوان تعلیمی میدان میں دنیا میں مزید ترقی کرتے ہوئے اعلیٰ مثام قائم کریں گے۔
فرحت اقبال نے کہا کہ مضبوط تعلیمی نظام سے دنیا بھر میں اپنی روایات، رسوم، عقائد، مذہب، فکر اور نظریات اُجاگر کرسکتے ہیں نوجوانوں کو اپنی ثقافت اور ورثے کو سمجھنے کے لیے تعلیم کا اہم کردار ہوتا ہے۔