تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان میں ڈائیلائسز سینٹر قائم کیا جائے۔ سماجی حلقے

پنڈدادنخان: تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان میں ڈائیلائسز سینٹر قائم کیا جائے، سماجی حلقوں کا وزیراعلی پنجاب وزیر صحت اور سیکرٹری صحت سے مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے جہاں پنجاب کے دیگر چنیدہ تحصیل کوارٹر ہسپتال میں ڈائیلائسز سینٹر کی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں وہیں پر حالات کا تقاضا ہے کہ پانچ لاکھ کی آبادی رکھنے والی تحصیل جہاں کے مریضوں کو مذکورہ طبی سہولت حاصل کرنے کے لئے گھنٹوں کی مسافت ہزاروں روپے کے اخراجات کرنے پڑتے ہیں جبکہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان کی وسیع و عریض بلڈنگ کے اندر اتنی گنجائش اور دیگر سہولیات موجود ہیں کہ یہاں پر سینٹر قائم کیا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ تحصیل پنڈدادنخان کی عوام کو مذکورہ سہولت حاصل کرنے کے لئے اپنے ضلعی ہیڈ کوارٹر تک تین سے چار گھنٹے کی مسافت ہوتی ہے جبکہ اس سے قبل یہاں کے مقامی مریضوں کو راولپنڈی ریفر کیا جاتا ہے، موجودہ حالات اور غربت کے باعث عوام اکثریت کے لئے دوسرے شہروں تک رسائی ممکن نہیں۔
مرکزی انجمن تاجران، سول سوسائٹی اور تحصیل بھر کی رفاعی تنظیموں کی طرف سے وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان میں ڈائیلائسز سینٹر قائم کیا جائے۔