پنڈدادنخان کے علاقہ ٹوبھہ میں چوری کی نیت سے گھر میں گھسنے والا چور گرفتار

0 15

پنڈدادنخان کے علاقہ ٹوبھہ میں چوری کی نیت سے گھر میں گھسنے والا چور گرفتار، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے علاقہ ٹوبھہ میں گزشتہ رات محمد اقبال کے گھر چور گھس گئے، گھر والوں نے چور کو کمرے میں بند کر دیا، چور موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چھت پھاڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

ایس ایچ او تھانہ للِہ رانا محمد لطیف اور ان کی ٹیم نے نا کہ بندی کر کے قلیل وقت میں چور کو گرفتار کر لیا اور ایف آئی آر درج کر کے پابند سلاسل کر دیا۔

عوامی و سماجی حلقوں کی طرف سے ایس ایچ او رانا لطیف اور ان کی ٹیم کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین کیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.