فواد چوہدری نے پنڈدادنخان کی پسماندگی کے خاتمہ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھائے۔ شعیب جٹ

0 24

جلالپور شریف: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی چوہدری فواد حسین حلقہ این اے 61 میں وہ قابل فخر شخصیت ہیں، جنہوں نے دیہاتوں کی پسماندگی کے خاتمہ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھائے اور تمام چھوٹے بڑے دیہاتوں میں پہلے سے مو جودطلبہ و طالبات کے سکولوں کو اپ گریڈ کروایا اور نئے تعلیمی اداروں بالخصوص طالبات کیلئے مزید گرلز سکولز کا قیام عمل میں لا کر تشنگان علم کیلئے وہ گراں قدر سہولت فراہم کر دکھائی جوکبھی حلقہ این اے 61 کے دیہاتوں میں بسنے والے لوگوں کیلئے ایک خو اب ہوا کرتی تھیں۔

ان خیالات کا اظہار یونین کونسل جلالپور شریف کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری شعیب جٹ نے این اے 61 کے حوالے سے شیر پورمیں منعقدہ یوتھ کنونشن میں نو جوانوں کے ایک بھر پور اور خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے61 تحصیل جہلم ، تحصیل پنڈدادنخان کے دیہاتی سر کل کے نوجوان چوہدری فواد حسین کے قافلے میں ہراول دستے کا کر دار ہوں گے۔ بگا، سعیلہ، سنگھوئی، چوٹالہ، داراپور، بائی دیس، جلالپور شریف، پنڈی سید پور، پنن وال، دھریالہ جالپ، غریب وال، جوتانہ، ہرن پور، پنڈدادنخان، کھیوڑہ، ٹوبہ، بھیلو وال، کندوال، احمدآباد کے عوام علاقائی ترقی کے مخالفین کو آنے والے انتخابات میں ایسا سبق سکھائیں گے کہ وہ ایک بار پھرپہاڑوں کا رخ کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

چوہدری شعیب جٹ نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری ان کے بھائی سابق پراسیکیوٹر نیب چوہدری فیصل فرید اور ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف چوہدری فراز حسین نے ضلع جہلم کی دونوں پسماندہ تحصیلوں کے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے جوعملی جدوجہد کر کے دکھائی وہ قیام پاکستان سے لے کر آج تک ضلع جہلم کا کوئی سیاسی لیڈرایسی کامیاب جدو جہد نہیں کر سکا۔

انہوں نے کہا کہ این اے 61 کے نوجوانوں پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے حلقہ اور علاقہ کے محبوب قائد اور محسن ضلع جہلم چوہدری فواد حسین کے سیاسی فیصلوں کی کامیابی اور ان کی تکمیل کیلئے ضلع بھر میں اپنا بھر پور کردارادا کر نے کیلئے متحرک ہو جائیں تا کہ آمدہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار 2018ء کے انتخابات کی طرح کلین سویپ کرکے نشستیں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو تحفے کے طور پر پیش کریں جس کے لئے نوجوانوں کو عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچانا ہو گا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.