ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری انتظامیہ کی چالاکیاں، بقایا جات کی بجائے فیکٹری ٹھیکیداروں کو کورے کاغذ بھیج دیئے

0 16

پنڈدادنخان: ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری انتظامیہ نے مبینہ طور پر کاغذی کارروائی مکمل کرنے کیلئے فیکٹری میں رجسٹرڈ مختلف ٹھیکیداروں کو سفید کاغذ پوسٹ کر دیئے۔

ٹھیکیداروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کئی سالوں سے اپنے بقایا جات کیلئے فیکٹری کے دھکے کھا رہے ہیں جس کے نتیجے میں فیکٹری انتظامیہ نے اپنے لاہور آفس سے ہمارے نام پر بذریعہ ڈاک سفید کاغذ پوسٹ کر دیئے ہیں جو ہمارے خیال میں کاغذی کارروائی کا حصہ ہیں جس سے مبینہ طور پر ہمارے بقایا جات ہڑپ کر لیے جائیں گے۔

متاثرہ ٹھیکیداروں نے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بقایا جات ادا کرائے جائیں، ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری تین سال سے زائد عرصہ سے بند پڑی ہے جبکہ فیکٹری انتظامیہ نے مبینہ طور سینکڑوں مزدور جبری برطرف کر رکھے ہیں جن کے خلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ سے مزدور یونین نے حکم امتناعی حاصل کر لیا۔

سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ فیکٹری کو چلایا جاے اور مزدورں کے حقوق دیئے جائیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.