عید الاضحیٰ؛ پنڈدادنخان کی تمام یونین کونسلز کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے بہترین کارکردگی

0 13

پنڈدادنخان: تحصیل پنڈ دادنخان کی 14یونین کونسلز میں عیدالاضحیٰ کے سلسلہ میں ملک ضمیر حسین اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ پنڈ دادنخان کی زیر نگرانی 14کنٹرول روم قائم کئے گئے جس میں سیکرٹری یونین کونسلز اور نائب قاصدان کی ڈیوٹیاں لگائی گئی۔

تحصیل پنڈدادنخان کی یونین کونسل جلالپور شریف، پنڈی سید پور، دولت پور، پنن وال، چک شادی، دھریالہ جالپ، ہرن پور، ساؤوال، گوجر، گولپور، احمد اباد، ٹوبہ، لِلہ، کندوال میں کنٹرول روم قائم کئے گئے تھے جبکہ ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ میں حاجی سلیمان کھوکھر کی زیر نگرانی آلائشوں کو اٹھانے کے بہترین انتظامات کیے گئے جس پر شہریوں نے اطمینان اور عید الاضحیٰ کے موقع پر خصوصی طور پر الائشیں اٹھانے کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی تھی۔

سیکرٹری یونین کونسل اور نائب قاصداں کے کنٹرول میں ڈیوٹی سرانجام دی، اس کی نگرانی ملک ضمیرحسین اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ پنڈ دادنخان،میڈم مریم ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ جہلم اور ملک نور زمان اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان نے کی تحصیل بھرسے جتنی بھی شکایات موصول ہوئیں ان کو فوری طور پرحل کیاگیا۔

ملک ضمیر حسین اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے تمام سٹاف کو شاباش دی جنہوں نے عید کے دنوں میں ڈیوٹی سرانجام دی، ہر یونین کونسل میں ڈمپنگ سائٹس بنائی گئی تھی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.