اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کا مین بازار کا دورہ،، سبزی، فروٹ اور کریانہ مرچنٹ کے ریٹ چیک کیے

0 15

پنڈدادنخان: اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کا مین بازار کا دورہ، ، سبزی، فروٹ اور کریانہ مرچنٹ کے ریٹ چیک کیے۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان ملک نور زمان نے مارکیٹ کا وزٹ کیا اور دکانداروں کو ہدایت کی کہ غریب عوام کا خیال رکھتے ہوئے سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء خوردونوش سیل کریں اور سرکاری ریٹ لسٹ کو نمایاں دوکان پر آویزاں کریں تاکہ ہر آنے والے گاہک کو سرکاری لسٹ سے سرکاری ریٹ کا پتا ہو۔

انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوری کرنے والے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، عوام پہلے ہی مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہے، عید کے دنوں میں زیادہ تر استعمال ہونے والی سبزیوں میں سے پیاز، ٹماٹر، ادرک، لہسن اور دیگر اشیاء میں نمایاں قیمتوں میں کمی کی سختی سے ہدایت کی۔

اسسٹنٹ کمشنر ملک نورزمان کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا میری اولین ترجیح ہے تا کہ زیادہ سے زیادہ شہری اس سے مستفید ہو سکیں۔ اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان نے دکانداروں کو وارننگ دی ہے کہ جو بھی دکاندار اشیاء خوردونوش کو سرکاری لسٹ سے زیادہ قیمت میں فروخت کرئے گا، اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.