مسلم لیگ ن ضلع جہلم کے معروف کارکن مدثر سلطان کھوکھر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

0 21

پنڈدادنخان: مسلم لیگ ن ضلع جہلم کے مشہور اور معروف کارکن مدثر سلطان کھوکھر انتقال کرگئے، مرحوم کی ڈیڈ باڈی سعودیہ سے آبائی شہر کھیوڑہ میں پہنچ گئی، نماز جنازہ پی ایم ڈی سی گراؤنڈ کھیوڑہ میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں ضلع جہلم مسلم لیگ ن کے صدر چوہدری محمد بوٹا، سابق چیئرمین ،ملک فیصل عباس، سابق چیئرمین ملک مصدق، ضلع جہلم کے بزرگ صحافی یوسف ناز، مسلم لیگ ن کے رہنما، کرنل (ر) زاہد شیرازی، یو سی دھریالہ کے سابق وائس چیئرمین چوہدری ظفر سمیت زندگی کے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے ضلع بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

مرحوم مدثر سلطان کا جنازہ کھیوڑہ کی تاریخ کا سب سے بڑا جنازہ تھا جس میں 20ہزار سے زائد افراد نے شرکت کرتے ہوئے غمگین خاندان سے اظہار تعزیت کیا جبکہ چوہدری ظفر نے مرحوم کے بیٹے کی میٹرک تک تعلیم کے مکمل اخرجات اٹھانے کا اعلان بھی کیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.