پنڈدادنخان کا اعزاز، لِلہ ٹاؤن کے سپوت صاحبزادہ شاہد لِلہ نیول کموڈور کے عہدے پر ترقی پا گئے

0 25

پنڈدادنخان: تحصیل پنڈدادنخان کا اعزاز، لِلہ ٹاؤن کے سپوت صاحبزادہ شاہد لِلہ نیول کموڈور کے عہدے پر ترقی پا گئے۔ پروموشن کی پروقار تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر پاکستان فلیٹ ایڈمرل اویس بلگرامی تھے، تقریب میں کمانڈر علی عرفان صاحبزادہ پروفیسر محمود الرسول صاحبزادہ حسان الرسول صاحبزادہ سرمد احمد اور ملک نفیس لِلہ نے شرکت کی۔

صاحبزادہ شاہد للہ کی بطور نیول کموڈور ترقی پر اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی صاحبزادہ شاہد لِلہ بطور نیول کموڈور کے عہدے پر فائز ہونے والے تحصیل پنڈدادنخان کے پہلے آفیسر بن گئے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری ،معروف قانون دان چوہدری فیصل فرید ،سابق تحصیل ناظم چوہدری عابد اشرف جوتانہ ،سابق ایم پی اے چوہدری نذر گوندل، پنڈدادنخان و یلفیئر سوسا ئٹی اسلام آباد کے صدر سید منیر شاہ جنرل سیکر ٹری راجہ عتیق جنجوعہ سپریم کورٹ کے وکیل مصطفے کندوال،نیشنل پیس کونسل پاکستان کے سرپرست اعلیٰ سینئر صحافی معروف تجزیہ کار چوہدری خادم علی مانڈلہ ،قومی اخبار کے انچارج نمائندگان عامر علی ، ڈویژنل یو نین آف جرنلسٹس راولپنڈی ڈویژن کے سابق صدر یوسف ناز،ڈویژنل یو نین آف جرنلسٹس سابق صدر یونس شہباز جنرل سیکرٹری تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان ، بار ایسوسی ایشن پنڈدادنخان کے سینئرنائب صدر شکیل شیراز ایڈووکیٹ ،تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے صدر چوہدری اختر ارائیں،الیکٹرانک میڈیا صدر ملک نیئر اعوان،چیئر مین حکیم اختر علی شاہ ، نوجوان صحافی سلیمان شہبازسمیت سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات نے نیول کموڈور شاہد لِلہ کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.