للِہ کے گردونواح کے40 دیہات میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، عوام کا احتجاج

0 17

پنڈدادنخان: للِہ کے گردونواح کے چالیس دیہات میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور وولٹیج کی کمی سے بچے بوڑھے مریض ماہی بے آب بنے رہے، کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی، واپڈا کے خلاف پر امن احتجاج، اگر واپڈا لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کرے۔ مظاہرین کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق للِہ اور گردونواح کی عوام اپنے حق کے لئے سڑکوں پر نکل آئی، واپڈا نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع کے دی گرڈ اسٹیشن کے دوری کے باعث وولٹیج ایک سو سے بھی کم ہونے سے الیکٹرک اشیاء کا جلنا معمول بن گیا، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث بچے پوڑھے مریض ماہی بے آب بن گئے، گرمی کے ستائی عوام سڑکوں پر نکل آئی۔

پر امن احتجاج کرتے ہوئے عوام علاقہ نے ڈی سی جہلم، اے سی پنڈدادنخان اور واپڈا کے حکام بالا کی توجہ دلاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی لو ڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کیا جائے اور لو وولٹیج کی کمی کو پورا کیا جائے اور ڈی سی جہلم لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری نہ کرا سکے تو موٹر وے للِہ خوشاب روڈ پر پر امن احتجاج کیا جائے گا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.