پٹرولنگ پولیس لِلہ موڑ کی کارروائیاں، 13 تیز رفتار گاڑیوں کے خلاف مقدمات درج

0 19

پنڈدادنخان: انچارج پوسٹ لِلہ موڑ سب انسپکٹر راجہ سنورخان، ASI سید علی رضا اور ان کی ٹیم نے لِلہ پنڈدادنخان روڈ اور پنڈدادنخان جہلم روڈ پر گشت کے دوران 13تیز رفتار گاڑیوں کے خلاف مقدمات درج کروائے جبکہ متعدد راہگیروں کو مناسب مدد بھی فراہم کی اور ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنانے کے لیے موٹرسائیکل سواروں کوآگاہی دی۔

سب انسپکٹر راجہ سنور خان نے کہا کہ اگر دوران سفر کسی بھی قسم کے حادثہ یا پریشانی کے حل کے لیے پیٹرولنگ پولیس عوام کی خدمت کے لیے چوبیس گھنٹے حاضر ہے انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ دوران سفر کسی بھی حادثہ کی صورت میں پیٹرولنگ پولیس کو بروقت آگاہ کریں تاکہ فوری طور پر مدد فراہم کی جائے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.