کھیوڑہ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن، خاتون منشیات فروش سمیت 3 ملزمان گرفتار

0 21

پنڈدادنخان: کھیوڑہ پولیس کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوںکے خلاف کارروائیاں تیز، خاتون منشیات فروش سمیت 3 ملزمان گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی کی ہدایا ت پر محمد اسلم ڈوگر ڈی ایس پی پنڈدادنخان اور راجہ آصف ایس ایچ اوپنڈدادنخان نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیاچوکی انچارج کھیوڑہ سب انسپکٹر مسعود بٹ اور اے ایس آئی سرور مہدی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران گشت مختلف کارروائیوں میں تین منشیات فروش قیصر عباس ،محمود حسین اور ایک خاتون کو 1600گرام سے زائد چرس سمیت گرفتار کر لیا۔

کھیوڑہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس حوالے سے راجہ آصف ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیا ت فروش معاشرے کا ناسور ہیں اور نوجوان نسل کے مستقبل اور زندگی کی تباہی کا سبب ہیں منشیات فروشوں کے لیے کسی قسم کی کوئی گنجائش نہیں بلکہ ان کی سفارش کرنے والوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تھانہ پنڈدادنخان سرکل میں ٹاوٹ مافیا کے ساتھ بھی آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا کیونکہ جرائم کی اصل بنیاد ٹاوٹ مافیا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.