گورنمنٹ البیرونی کالج پنڈدادنخان کو پوسٹ گریجویٹ کا درجہ دیا جائے۔ سماجی حلقے

0 23

پنڈدادنخان: جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے گورنمنٹ البیرونی ایسوسی ایٹ کا لج دو سو چالیس کنال اراضی پر محیط زمین اور بلڈنگ یہاں کے تعلیمی کو اپ گریڈ کرنے کی متقاضی ہے۔

موجودہ بلڈنگ میں اس وقت 800 کے قریب طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں جن میں طالبات کی بڑی تعداد ہے جبکہ یہاں پر موجودہ ترقی یافتہ دور کے مطابق ماسٹر لیول کی کلاسوں کا نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے۔

اسی امر کے باعث یہاں کے طلباء و طالبات کو دوسرے شہروں کی طرف رخ کرنا پڑتا ہے جس سے خاص طور پر طالبات زیادہ متاثر ہوتی ہے کیونکہ والدین اپنی بیٹیوں کو دوسرے شہروں میں پڑھانا پسند نہیں کرتے اور دوسرا اخراجات کے ڈر کے باعث ان کو گھر بٹھا لیا جاتا ہے جس سے نہ صرف علاقائی طور پر طالب علم کا نقصان ہوتا ہے بلکہ ملکی طور پر بھی قابل اور کار آمد شہریوں کی تعداد میں کمی واقع ہوتی ہے۔

شہر کی سماجی سیاسی تاجر اور دیگر تنظیموں کے علاوہ عوام کا حکومت پنجاب سے مطالبہ ہے کہ فوری طور پر پر گورنمنٹ البیرونی ڈگری کالج کو پوسٹ گریجویٹ کا درجہ دے کر ہزاروں طلبہ و طالبات کا مستقبل ضائع ہونے سے بچایا جائے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.