تحصیل پنڈدادنخان میں ذخیرہ اندوزی عروج پر، سینکڑوں کی تعداد میں گودام بھر لیے گئے

0 21

تحصیل پنڈدادنخان میں ذخیرہ اندوزی عروج پر، سینکڑوں کی تعداد میں گودام بھر لیے گئے۔ گھی، چینی، چاول اور دیگر اشیاء خوردونوش کو بھاری مقدار میں لالچ اور حوس کے شکار تاجروں نے اپنے گوداموں میں ذخیرہ کر لیاہے، اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان میں ذخیرہ اندوزی عروج پرہے اور سینکڑوں کی تعداد میں گھی، چینی، چاول اور دیگر اشیاء خوردونوش کے گودام بھر لیے گئے ہیں۔ لالچ اور حوش کے شکاری تاجروں نے اپنے گوداموں میں بڑے پیمانے پر ذخیرہ اندوزی شروع کر دی ہے کیونکہ اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان ان ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں کرنے سے قاصر ہیں اور اْن کا ماتحت عملہ منتھلیوں کی وصولیوں کے چکروں میں اپنے جیبیں بھر رہا ہے۔

تحصیل بھر کی عوام سراپا احتجاج ہے اوراْن کا کہنا ہے کہ کیا ضلع جہلم میں کوئی بھی فرض شناس افسر نہیں جو ہمیں ریلیف دلوائے، انہوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے سخت نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ان ذخیرہ اندوزوں کو انتظامیہ کی پشت پناہی حاصل ہے کیونکہ وہ سرعام کہتے ہیں کہ انتظامیہ ہم سے منتھلیاں لیتی ہے اسی لیے توہمیں کوئی پوچھ نہیں سکتا ہے، سینکڑوں کی تعداد میں اندوزوں کے تعداد ہے لیکن ان کے خلاف کارروائیاں نہ کرنا انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اْٹھاتا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.