پنڈدادنخان کے یوٹیلیٹی سٹور بدانتظامی کے باعث صارفین گھنٹوں دھوپ میں کھڑے ہونے پر مجبور

پنڈدادنخان کے یوٹیلیٹی سٹور بد انتظامی کے باعث صارفین گھنٹوں دھوپ میں کھڑے ہونے پر مجبورہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان شہر میں مرکزی یوٹیلیٹی سٹور پر صارفین گھنٹوں دھوپ میں کھڑے رہنے پر مجبور ہیں جبکہ چار کلو چینی کیلئے 20 روپے کی شناختی کارڈ کی کاپی لازمی قرار دینے سے صارفین کی لائنیں لگ گئیں۔
سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹور کے باہر سایہ دار جگہ اور پینے کے صاف پانی کا انتظام کیا جائے تاکہ آنے والے صارفین جن میں بوڑھی خواتین بھی شامل ہیں آرام سے خریداری کر سکیں۔