نصابی و غیرنصابی سرگرمیوں کے انعقاد سے طلباء کی اندرونی صلاحیتیں سامنے آتی ہیں۔ اقدس علی ہاشمی

0 24

پنڈدادنخان: ادبستان کے بانی معروف محقق و گائیک اقدس ہاشمی نے بائیسویں آل پاکستان پرفارمنگ آرٹس فیسٹیول جو کہ ہر سال غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی صوابی میں منعقد ہوتا ہے میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

موسیقی کے مقابلے میں منصف کے فرائض بھی سرانجام دئیے جس میں مختلف یونیورسٹیوں، کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد اور اقراء یونیورسٹی اسلام آباد کے میوزیکل بینڈز اور گلوکار بھی شامل تھے۔

اس موقع پر ادبستان تنظیم کے بانی و سربراہ اقدس علی ہاشمی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹیوں میںنصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے انعقاد سے طلباء کی اندرونی صلاحیتیں سامنے آتی ہیں اور ذہنی نشوونما کے ساتھ سماج میں مثبت تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر سال پاکستان پرفارمنگ آرٹس فیسٹیول کے انعقاد سے پرفارمنگ آرٹس کے شعبہ میں مزید بہتری آنے کے ساتھ ساتھ طلباء و طالبات کو سیکھنے کے مواقع بھی ملتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ انڈسٹری میں نئے فنکاروں کے لیے راہیں بھی ہموار ہوتی ہیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.