تحصیل پنڈدادنخان کیلئے میگا پراجیکٹس ہماری اولین ترجیح تھی جس میں کامیاب ہوئے۔ راجہ حسنین

0 24

پنڈدادنخان: کونسلر لیول کے لوگوں کو پتہ ہی نہیں کہ فنڈ کہاں سے ملتے ہیں، تحصیل کی بدقسمتی ہے کہ بونے لیڈر بنے ہوئے ہیں، عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا سب کو پتہ ہے کس کی کیا خدمات ہیں، تحصیل پنڈدادنخان کے لیے میگا پراجیکٹس اولین ترجیح تھی جس میں کامیاب ہوئے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے متحرک رہنما راجہ حسنین نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیول کیرج وے منصوبہ تحصیل پنڈدادنخان کا روشن مستقبل ہے اور سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، بدقسمتی سے سیاسی بونے جو کونسلر لیول کے لیڈر تھے جن کو یہ ہی نہیں پتہ کہ فنڈز کیسے اور کہاں سے ملتے ہیں، آج ڈیلول کیرج وے پر تبصرے کر رہے ہیں۔

راجہ حسنین نے کہا کہ عوام اتنی بے وقوف نہیں جو ان کی باتوں میں ا سکے ہماری چار سالہ کارکردگی سب کے سامنے ہیں، جتنے ترقیاتی منصوبوں پر چوہدری فواد حسین نے کام شروع کرایا تھا، انہوں نے کبھی خواب میں بھی نہیں دیکھا ہوگا۔ یہ لوگ ہمیں دوبارہ جہالت اور پسماندگی میں دھکیلنا چاہتے ہیں، جن کا اپنا دورہ اقتدار سب کے سامنے ہے، عوام ان کی باتوں میں نہیں آئیں گے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.