پنڈدادنخان میں لگائے گئے رمضان بازاروں اور یوٹیلٹی سٹوروں میں آٹا چینی سمیت مختلف اشیاء کی قلت

پنڈدادنخان: تحصیل پنڈدادنخان میں لگائے گئے دو رمضان بازاروں اور یوٹیلٹی سٹوروں میں آٹا چینی سمیت مختلف اشیاء کی قلت، یوٹیلٹی سٹور اور رمضان بازار میں دن 12 بجے کے بعد آٹا چینی ختم ہوجاتا ہے، سہولیات کے فقدان،کھیوڑہ یوٹیلٹی سٹور پر شناختی کارڈ کی کاپی کے بغیر چینی 94 روپے فی کلو جبکہ شناختی کارڈ کی کاپی کے ساتھ 84 میں فروخت جبکہ علاقہ تھل اور جالپ رمضان بازار کی سہولت سے محروم ہیں۔
تفصیلات کے ضلع جہلم کی دوسری بڑی تحصیل پنڈدادنخان میں لگائے گئے سستے رمضان بازاروں میں آٹا چینی و دیگر اشیا ضرریات کی کمی کے باعث عوام حکومت کی جانب سے دی گئی سبسڈی سے محروم ہیں۔ کھیوڑہ رمضان بازار اور پنڈدادنخان بازار میں اشیا کی کمی کے باعث عوام کو دن 12 بجے کے بعد آٹا چینی نہیں ملتا۔
آبادی کے ضلع جہلم کی بڑی تحصیل پنڈدادنخان کے لیے لگائے گئے 2 رمضان بازاروں میں بازارسٹالز پر ہر سٹال کی اشیا کے اپنے اپنے ریٹ بتائے جاتے ہیں، ریٹ کا فرق پوچھنے پر کوالٹی کا کہا جاتا ہے کہ کوالٹی کی بنا پر ریٹ میں فرق ہے جبکہ مختلف اشیاء کے متعدد سٹالز پر ریٹ لسٹیں بھی آویزاں نہیں، کھیوڑہ یوٹیلٹی سٹور پر شناختی کارڈ کی کاپی کے بغیر چینی 94 روپے فی کلو جبکہ شناختی کارڈ کی کاپی کے ساتھ 84 میں فروخت ہورہی ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے سبسڈی کے دعوے تو کئے جاتے ہیں لیکن آٹا چینی سمیت دیگر اشیا کم مقدار میں میسر ہیں اشیا کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام مستفید ہو سکیں۔